اماراتی صدر کی ڈرائیونگ،شہباز شریف سے گاڑی میں قہقہوں بھری گفتگو

رحیم یارخان:(بیورورپورٹ)اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے رحیم یار خان میں وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی گاڑی بیٹھا کر خود ڈرائیونگ کی ،دونوں کے درمیان غیررسمی اور خوش گوار گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم آفس نے شہباز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدرشیخ محمد بن زاید النہیان سے رحیم یار خان میں ملاقات کی ویڈیو جاری کردی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے دونوں انتہائی خوش گوار موڈ میں گفتگو کر رہے ہیں،صدر متحدہ عرب امارات شیخ محمد بن زاید النہیان نے خود گاڑی چلائی ،وزیراعظم نے صدر متحدہ عرب امارات کو دوسرے گھر پاکستان میں خوش آمدید کہا اور غیر رسمی گفتگو کے دوران دونوں رہنما ہنستے مسکراتے نظر آئے۔