اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مذاکرات شروع ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈا نہ رکا،حکومت نے قومی مسائل کے حل، استحکام کی بحالی اور جمہوری اصولوں کے تحفظ کےلئے پی ٹی آئی سے مذاکرات کا آغاز کیا ، آرمی چیف کی جانب سے 9 مئی کے فسادات میں ملوث 19 سزا یافتہ پی ٹی آئی کارکنوں کو معافی دے کر خیرسگالی کا پیغام دیا گیا جو مفاہمت کے عزم کو ظاہر اور مذاکرات کےلئے سازگار ماحول فراہم کرتا ہے۔
اقدام کو ریاست کی کمزوری کے طور پر نہیں بلکہ کشیدگی کم کرنے کےلئے خیرسگالی کے اقدام کے طور پر دیکھا جانا چاہیے،دوسری جانب پی ٹی آئی کارکنوں نے ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے ، بیرونی حمایت حاصل کرنے کےلئے سوشل میڈیا پر اینٹی ریاست مہم چلائی، بانی پی ٹی آئی کی برطرفی کےلئے امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرانے سے لےکر امریکی انتظامیہ سے روابط استوار کرنے تک پی ٹی آئی بیانیے کی تبدیلی مستقل مزاجی اورارادوں پر سوالات اٹھاتی ہے۔
پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دوران سیاسی نقصان ،این آر او الزامات کے خوف سے تحریری چارٹر آف ڈیمانڈز جمع کرانے سے گریز کیا، پی ٹی آئی کے اہم مطالبات میں عمران خان و زیرحراست دیگر کارکنوں کی رہائی کےساتھ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کےلئے عدالتی کمیشن کی تشکیل شامل ہے،پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے اور غلط معلومات کی تشہیر ملکی استحکام ،ادارہ جاتی سالمیت کےلئے بڑا خطرہ ہے۔
مذاکرات کے باوجود پی ٹی آئی کا ریاست مخالف پروپیگنڈا


















