نارووال:(بیورورپورٹ) وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے حکومت نے ”اڑان پاکستان“کے نام سے جامع ترقیاتی منصوبہ شروع کیا اگر امن و استحکام برقرار اور پالیسیوں کا تسلسل قائم رہا تو 2029تک پاکستان دنیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہوگا،تشدد ونفرت کی سیاست ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے،مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار مطالبات پر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ریلوے سٹیشن پرسڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
احسن اقبال نے کہا”اڑان پاکستان “منصوبے کے تحت کسانوں کی آمدنی دوگنی ، معیشت مضبوط ہوگی اور عوام کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئے گی،ملک دشمن عناصرپاکستان کوترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے،ملکرسازشوں کوناکام بنانا ہوگا، پاکستان کو دھرنوں اوراحتجاج کے بجائے استحکام کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر نے کہا حکومت سنجیدگی خلوص نیت کےساتھ مذاکرات کر رہی ہے ، مذاکرات کی کامیابی کا دارومدار مطالبات پر ہے جو پی ٹی آئی کی طرف سے سامنے آئیں گے،عمران خان رسیدیں دکھا کرقانون کو مطمئن کردیں تورہا ہوجائیں گے۔
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب
ایف بی آر کا 17 سالہ مربوط ٹیکس نظام ختم، انکم اور سیلز ٹیکس کے شعبے الگ کرنے کا فیصلہ
تمام پراجیکٹس کو مقررہ وقت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے: کمشنر ساہیوال
خیبر پختونخوا میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کا نام تبدیل، اسٹیبلشمنٹ مقرر


















