بھٹو کی 97ویں سالگرہ پر شہر شہر تقاریب،کیک کاٹے گئے

لاہور: (سٹاف رپورٹر) بھٹو کی 97ویں سالگرہ پر شہر شہر تقاریب،کیک کاٹے گئے۔

لاہور میں تقریب پیپلز پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علی بدر کے دفتر میں میں ہوئی ،مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منور انجم، پنجاب پی ایس ایف کے صدر سہیل ملک، لاہور کے سابق ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سید واجد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مقررین نے بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا، تقریب کا اختتام سید واجد علی شاہ کی ملی نظم سے ہوا۔