کوہاٹ:(بیورورپورٹ)جاوید محسود کا تبادلہ ،اشفاق خان کو ڈپٹی کمشنر کرم تعینات کردیا گیا۔
اسٹیبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کے جاری اعلامیے کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن میں دہشتگرد حملے میں زخمی ہونےوالے ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کا تبادلہ کرکے تعیناتی کے منتظر بنیادی سکیل 18 کے افسر اشفاق خان کوڈپٹی کمشنر کرم تعینات کر دیا،تعیناتی عارضی اور عبوری بنیادوں پر کی گئی ۔
حملے میں زخمی جاوید محسود کا تبادلہ ،اشفاق خان ڈپٹی کمشنر کرم تعینات



















