کاروبار کے فروغ کےلئے وفاق ،صوبے ملکر کام کریں: شہباز شریف

لاہور:(خبر نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے چھوٹے و درمیانی درجے کے کاروبار کے فروغ کےلئے وفاق ،صوبے ملکر کام کریں،کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) پر اجلاس ہوا،اہم امور پر بریفنگ دی گئی۔

شہبازشریف نے کہاچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت چھوٹے ، درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،پاکستانی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کی ضرورت ہے، ایس ایم ایز کی ترقی کیلئے وفاق اور تمام صوبے مل کر کام کریں۔