واشنگٹن :(بیورورپورٹ)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جج نے کاروباری معلومات میں جعلسازی مقدمے میں ٹرمپ پر فرد جرم برقرار رکھی تاہم نو منتخب صدر کو ممکنہ طور پر جیل کی سزا نہیں سنائی جائے گی،ٹرمپ مجرم قرار دئیے جانے کے باوجود صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پہلے امریکی صدر ہوں گے،ری پبلکن رہنما کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کا امکان ہے۔
دوسری جانب نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی ٹیمی بروس کو محکمہ خارجہ کی ترجمان مقرر کر دیا،ٹرمپ نے کہا ٹیمی بروس کو محکمہ خارجہ کا ترجمان مقرر کرنا اعزاز کی بات ہے،خاتون صحافی ٹیمی بروس انتہائی قابل احترام سیاسی تجزیہ کار ہیں جو میگا کی طاقت، اہمیت کو سمجھتی ہیں۔
ٹرمپ کو سزا سنانے کیلئے 10جنوری کی تاریخ مقرر


















