اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سکالرشپ پر فرانس جانےوالے پی ایچ ڈی طالبعلم کی گارنٹی جعلی نکلی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایچ ای سی کو سکالرشپ پالیسی میں اصلاحات لانے کی ہدایت کرتے ہوئے گائیڈ لائنز جاری کردیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے سکالرشپ پروگرام کیس پر 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) کو سکالرشپ حاصل کرنے کےلئے بنائے گئے ضامن سے اڑھائی کروڑ ریکور کرنے سے روک دیااور ایچ ای سی کو مستقبل میں سٹوڈنٹ اسکالر شپ پروگرام کےلئے سخت شرائط رکھنے کا حکم دےدیا۔
عدالت نے ضامن عبدالوحید کیخلاف 85406 یورو اور 76386 کی ریکوری کےلئے ڈگری ہونے والا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ایچ ای سی کوسکالرشپ پالیسی میں اصلاحات لانے کی ہدایت کرتے ہوئے گائیڈ لائنز جاری کردیں،عدالت نے کہا ایچ ای سی سکالرشپ حاصل کرنے کےلئے جعلی دستاویزات کا سہارا لینے والے عمران تاج کے خلاف مقدمہ درج کرا سکتی ہے۔
ایچ ای سی سکالرشپ پالیسی میں اصلاحات لائے،اسلام آباد ہائیکورٹ



















