بھارت کاقتل واغوا نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل گیا،دفتر خارجہ

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے کہاہے چین کے تعاون سے قائم کی گئی گوادر بندرگاہ ترقی کیلئے ہے،پاکستان کا کسی ملک کی حکومت یا ادارے کوفوجی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں ،بھارت کا ماورائے سرحد ہلاکتوں اور اغوا کا نیٹ ورک دنیا بھر میں پھیل گیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہادوسرے ملک بھی بھارت کی سرحد پار سرگرمیوں کے باعث تشویش کااظہار کر رہے ہیں،واشنگٹن پوسٹ نے حال ہی میں رپورٹ کیا بھارتی خفیہ ایجنسی” را“ 2021 سے پاکستان میں لوگوں کو قتل کرنے کی کارروائیاں کر رہی ہے،بھارتی حکومت نے پاکستان میں 20افراد کو قتل کرنے کی ہدایت دی ، پاکستان کسی بھی اندرونی یا بیرونی خطرے سے اپنی قومی سلامتی اور خودمختاری کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔