اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے پاکستان کو 2035تک ایک ہزار ارب ڈالرز کی معیشت بنانا ہے،اڑان کاموقع ضائع ہونے نہیں دیں گے،2029 تک مضبوط معیشت کی بنیاد رکھیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا 5 سالہ منصوبے اڑان پاکستان کا آغاز ہو گیا ، متحد ہو کر معاشی ٹیک آف کرنا ہے، ماضی میں مواقع ضائع ہوتے رہے اب ایسا نہیں ہونے دیں گے،2018 سے 2022 تک معاشی دلدل و قرضوں کی دلدل میں پھنسے رہے اب پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔
احسن اقبال نے کہا پاکستان کو 8 سے 9 فیصد کی گروتھ پر لانا ، سیاسی انتشار اور نفرت کو خیرباد کہنا ہے،پاکستانی مصنوعات کو کوالٹی کا برانڈبنائیں گے۔
اڑان کا موقع ضائع ہونے نہیں دینگے،احسن اقبال

















