پشاور،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے کہاہے سول نافرمانی تحریک بوگس نظام کےخلاف ہے ، عمران خان کو سزا ہونے پر بھی مذاکرات جاری رہیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا حکومتی وزرا اوورسیز کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، اوورسیز کےساتھ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی موجودہ نظام سے بیزاری کا اظہار کر رہے ہیں، سول نافرمانی تحریک پاکستان نہیں فارم 47 حکومت کےخلاف ہے، اوورسیزحکومتی فسطائیت سے گھبرانے والے نہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا بانی نے واضح کہہ دیا 9 مئی، 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن، قیدیوں کی رہائی مطالبہ ہے، 190 ملین پاو¿نڈ کیس میں سزا نہیں ہوگی بریت کا کیس ہے،عمران خان کو سزا ہو بھی جاتی ہے تو مذاکرات متاثر نہیں ہوں گے، کوئی ڈیل نہیں مانگ رہے، جوڈیشل کمیشن کے ذریعے انصاف چاہئیں،3 ماہ میں معلوم ہو جائےگا سول نافرمانی تحریک کے کیا اثرات ہیں،پی ٹی آئی مسلح تنظیم نہیں ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے، ملٹری کورٹس سے کارکنوں کی رہائی میں ڈیل کا کوئی چکر نہیں۔
دوسری جانب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے کہا مذاکرات پربیانیہ بڑا کلیئر ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے،عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں،بانی تک رسائی ہونی چاہیے جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا۔
ٹرمپ نے ایران معاملے پر تمام ممکنہ آپشنز کھلے رکھے ہیں:جیرڈ کشنر
بلوچستان میں آپریشنز،بھارتی حمایت یافتہ12 دہشت گرد ہلاک
جینیفر بیریٹو 115 امیدواروں کو شکست دے کر مس یونیورس بن گئیں
آبنائے ہرمز کشیدگی کے باوجود پٹرول قیمتوں میں مسلسل کمی
ADB نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری دیدی
طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے:خواجہ آصف
پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مشترکہ کمرشل ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مخصوص ایجنڈے،نظریات کے فروغ کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے: عطاتارڑ
پنجاب میں جنسی تشدد کی روک تھام، متاثرین کے تحفظ ، انصاف تک رسائی کیلئے جامع فریم ورک کا اجرائ
افسران کے مابین پیشہ ورانہ مہارتوں کا تبادلہ عوام دوست پولیسنگ کی بنیاد ہے :آئی جی پنجاب



















