ماسکو:(مشرق نیوز)سابق شامی صدر بشارالاسدکو روس میں قتل کرنے کی سازش،زہر دیئے جانے کی تصدیق ہوگئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 59 سالہ سابق شامی صدر بشارالاسد نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں طبیعت خراب ہونے پر طبی امدادمانگی،بشار الاسد کو شدید کھانسی و سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
سابق شامی صدر کا علاج اپارٹمنٹ میں کیا گیا،مختلف ٹیسٹ رپورٹس میں زہر دینے کی تصدیق ہوئی، بشارالاسد کی حالت اب بہتر ہے،روس کی طرف سے واقعہ کی تصدیق نہیں کی گئی۔
سابق شامی صدر بشارالاسدکو قتل کرنے کی سازش،زہر دیئے جانے کی تصدیق


















