25 سال قید بامشقت کی سزا کالعدم ،لڑکی کے قاتل کو سزائے موت کیوں نہ سنائی؟،ہائیکورٹ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)لڑکی کے قاتل کو سزائے موت کیوں نہ سنائی؟،اسلام آباد ہائیکورٹ نے شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کرنےوالے کو25 سال قید بامشقت کی سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں کہاعام حالات میں قتل کی سزا موت ہے، ملزم کو سزائے موت کیوں نہیں دی گئی؟ مخصوص پیرامیٹرز کی بنیاد پر سزائے موت کو کم کر کے عمر قید کیا جا سکتا ہے،ٹرائل کورٹ نے کیس میں سزا ئے موت کے اہم ترین عنصر کو نظر انداز کیا، ٹرائل کورٹ کو وجوہات لازمی طور پر فراہم کرنی چاہئیں۔

ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا نوٹ کرنا بھی ضروری ہے سزائے موت میں کمزور بنیادوں پر کمی نہیں کی جانی چاہیے، سزا کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کیس دوبارہ فیصلے کےلئے ریمانڈ بیک کیا جاتا ہے،ٹرائل کورٹ دونوں فریقین کو سماعت کا ایک موقع دے کر45 دن میں وجوہات پر مبنی فیصلہ دے۔