راولپنڈی:(بیورورپورٹ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ ،عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی روک دی ۔
وارنٹ گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے منسوخ کیے،ملزم کے وکیل فیصل ملک نے کہا عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے کیونکہ وزیراعلیٰ تمام مقدمات میں پہلے ہی پشاور ہائیکورٹ سے 16 جنوری تک ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ


















