فلسطین و کشمیر میں مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد (بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے فلسطین اور کشمیر میں مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے،دنیا کو ملکر خاتمہ کرنا ہوگا۔

سفرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہادنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان عالمی امن و سکیورٹی کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کےلئے اعزاز ہے،اقوام متحدہ چارٹر کی پاسداری پر عمل کرنے کےلئے پر عزم ہےں۔

نائب وزیراعظم نے کہادہشتگردی، انتہا پسندی، اسلاموفوبیا اور عدم برداشت جیسے مسائل بڑے چیلنج کی صورت میں سامنے آئے ، پاکستان دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور قیام امن کےلئے پرعزم ہے،امید ہے تمام دوست ممالک اور عالمی برادری بھی اپنا کردار جاری رکھیں گے۔