کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

پشاور،کوہاٹ: (بیورورپورٹ)کرم کے معاملے پر گرینڈ جرگہ بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردیا گیا،ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگے میں دونوں جانب سے اراکین غیر حاضر تھے، اراکین پورے نہ ہونے کی بنا پر جرگہ ملتوی کر دیا گیا،جرگہ بدھ کو دوبارہ کمشنر کوہاٹ کی صدارت میں ہوگا۔

دریں اثنامشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف نے کہادونوں فریقین تقریباً تمام نکات پر متفق ہیں،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکی کوششوں سے صدی سے زائد پرانا تنازع پائیدارحل کے قریب ہے،بنکرز ،اسلحے کے خاتمے سے علاقے میں مکمل امن قائم ہوگا، اپیکس کمیٹی فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا، معاہدے کے بعد سڑک کھولنے کی خوشخبری بھی ملے گی۔

دوسری جانب امن و امان کی صورتحال معمول پر نہ آسکی ، پاراچنار ٹل مین شاہراہ 85ویں روز بھی ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند رہی ،، راستوں کی بندش سے اشیائے خوردونوش کا فقدان ہیں ۔