طالبان اسٹیبلشمنٹ کے معاملے پر جنرل باجوہ نے حکمت عملی دی :عمران خان

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی جنرل باجوہ نے دی

وکیل فیصل چودھری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعمران خان کےخلاف مقدمات کی سیریز چل رہی ہے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ،عمران خان نے مذاکرات میں سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر احتجاج پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ دہرایا ۔

بانی پی ٹی آئی نے کہاآئی ایس پی آر کا موقف درست نہیں طالبان اسٹیبلشمنٹ کے معاملے پر جنرل باجوہ نے حکمت عملی دی ، افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، بات چیت موثر راستہ ہے مگر یہاں سپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں۔