گجرات:(بیورورپورٹ)انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا ایجنٹ پکڑا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے ملتان نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹ اجمل نواز کو شادمان کالونی گجرات سے گرفتار کیا،ملزم شہریوں کو غیر قانونی سمندر کے راستے لیبیا سے یورپ بھجوانے میں ملوث ہے۔
ایف آئی اے نے ملزم کو ملتان ائیرپورٹ پر آف لوڈ کئے گئے 5مسافروں کی نشاندہی پر گرفتار کیا ،ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے شروع کردئیے گئے
ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ کاایجنٹ گرفتار

















