اوورسیز نے سول نافرمانی کی کال مسترد کردی،مریم اورنگزیب

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے اوورسیز نے 11 ماہ میں 31 فیصد زیادہ پیسے بھیج کر سول نافرمانی کی کال مسترد کردی اب بیرون ملک مقیم پاکستانی جھوٹ فریب اور فراڈیوں کے جھانسے میں آنے والے نہیں ،مار دو، جلا دو، گالی گلوچ، غنڈہ گردی، جھوٹ فراڈ سول نافرمانی کی کالز سے عوام کا پیٹ نہیں بھرتا ۔

مریم اورنگزیب نے کہاوزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت مبارکباد کی مستحق ہے ،8ماہ میں مہنگائی کی رفتار 38 سے کم کرکے 4 فیصد اور پالیسی ریٹ 22 سے 13 فی صد پر آنا معجزے سے کم نہیں ،9مئی کے مجرموں سے ملکی ترقی، سنبھلتی معیشت ،عوام کی خوشحالی ہضم نہیں ہو رہی ،9مئی کے مجرم، ملک کو لوٹنے والے چور اور ملک کو جلانے والے بہروپیے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہاہر بات پہ جھوٹ اب کوئی ماننے والا نہیں،امریکہ نے میری حکومت گرائی سے امریکہ مجھے بچالو! کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے،،بیرون ملک مقیم پاکستانی معیشت مضبوط بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔