ظفروال (تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی اور اس کی خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائیگا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاسی طور پر شعور کے ساتھ فیصلے کرنے ہیں، آج ملک ان ہاتھوں میں ہے کہ جو پاکستان کی ازادی اور پاکستان کی خود مختاری کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی تھی جس نے امریکہ سمیت پوری دنیا کے دباو کا سامنا کیا، پاکستان کو ایک ایٹمی طاقت بنایا، ایٹمی طاقت کی بدولت ہم لوگ محفوظ ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی ہے جس نے اس ملک کو مضبوط کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ ٹی وی پر سنتے ہیں کہ جی وہ بڑے امریکہ سے پیغام آرہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو چھوڑ دو، دنیا میں کون سا ملک ہے، کون سی جمہوریت ہے جو ملکی فوج کی چھاو¿نیوں پر حملہ کرے، امریکہ میں جن لوگوں نے پنٹاگون پر حملہ کیا تھا انکا پیچھا کرنے کیلئے اربوں کھربوں ڈالر کی جنگ لڑی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنے دشمن کے پیچھے افغانستان تک آکے جنگ لڑی لیکن ان کو معافی نہیں دی؟ کیا امریکہ میں جمہوریت نہیں ہے، برطانیہ میں جمہوریت ہے، اگر کوئی برطانیہ کے فوجی اڈے پر حملہ کرے گا تو مجھے بتاو کیا برطانیہ انہیں معاف کرے گا، جرمنی یا فرانس کی فوجی چھاونی پر اگر کوئی حملہ کریگا تو کیا جرمنی اور فرانس انہیں معاف کریگا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اگر کوئی پاکستان کے جی ایچ کیو پر حملہ کرے گا تو معافی اس کے لئے بھی نہیں، پاکستان کے کور کمانڈروں کے گھروں کو جلایا گیا، اگر کوئی پاکستان کی فضائیہ کی چھاو¿نیوں پر حملہ کرے اور ہمیں کوئی کہے کہ یہ تو سیاسی احتجاج تھا انہیں معاف کر دو انہیں سزا نہ دو تو کیا ہم معاف کر سکتے ہیں؟وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018ءسے 2022ءتک جو حکومت تبدیلی کا نعرہ لیکر آئی لیکن اس نے پورے پنجاب کو عثمان بزدار کی صورت میں ”قابل ترین وسیم اکرم پلس وزیر اعلیٰ“ نے ملک کی ترقی کے سفر پر پانی پھیر دیا جو پنجاب میں شہباز شریف کی قیادت میں جو ترقی کا سفر شروع ہواتھا۔آج پنجاب کے لوگ سوال کرتے ہیں کہ وہ کونسی کارکردگی تھی جو پی ٹی آئی کے دور میں انکو حکومت ملی اور انہوں نے عوام کے مسائل کو حل کرکے دکھائی تھی۔ وہ نیا پاکستان ایک ڈراﺅنا خواب تھا اس نے پاکستان کی عوام کو بد ترین مہنگائی دی ، ترقی کے منصوبے بند کردئیے۔اس مہنگائی کے دور میں ملک کو اس جگہ پہچا دیا کہ عام آدمی اپنا بل دینے کے قابل نہیں رہا۔ پی ٹی آئی کے دور میں عام آدمی اپنے بچوں کی فیس دینے کے قابل نہیں رہا۔ انکے دور میں جب پاکستان دیوالیہ ہونے والا تھا تو اس وقت ساری جماعتوں نے ملکر اس نالائق اور ناتجربہ کار لیڈر کو عدم اعتمادکے ووٹ سے نکال کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا گاو¿ں اگر عمران خان کی حکومت رہ جاتی تو پاکستان دیوالیہ بھی ہوسکتا تھا اور پاکستان کے ایٹمی اور قومی سلامتی پروگراموں پر ایسی شرطیں لگ جاتیں کہ جس سے بہت بڑے سوالیہ نشان پیدا ہوجاتے۔ ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اسکی سلامتی اور آزادی کا دفاع کیا۔ ہمیں ملک کو بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے۔ مشکل فیصلوں کا یہ نتیجہ ہے کہ پاکستان دوبارہ ترقی کے راستے پر چلنے کیلئے تیار ہوگیا ہے۔ مہنگائی کی شرح 38فیصد سے کم ہوکر ساڑھے 4 فیصد پر آگئی ہے۔ ملک کے اندر معاشی عشارئیے بہتر ہورہے ہیں۔ عمران خان کی حکومت نے بیہودہ الزامات لگا کر سی پیک پر بھی چور ڈاکو کے الزام لگائے۔ بیہودہ الزامات کی وجہ سے چین جیسا دوست بھی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا۔ عمران خان کے بیہودہ الزامات کی وجہ سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری دوسرے ملکوں میں چلے گئی۔ سرمایہ کاری دوسرے ملکوں میں جانے سے پاکستان کے نوجوان بےروزگار رہ گئے۔ عمران خان اور اسکی حکومت کو پاکستان کی معاشی تباہی کا منصوبہ دیکر بھیجا گیا تھا۔
ملک کی آزادی اور خودمختاری کا بھرپور دفاع کریں گے:احسن اقبال


















