اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی پروسٹیٹ نکالنے کیلئے سرجری
تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا ہے کہ ان کی سرجری ہو رہی ہے جس میں ان کا پروسٹیٹ نکال دیا جائیگا۔ انہیں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ جاری ہے۔وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہاکہ نیتن یاہو کا بدھ کے روز ھداسا ہسپتال میں ٹیسٹ ہوا تھا جہاں انہیں پروسٹیٹ بڑھ جانے کے نتیجے میں پیشاب کی نالی میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی جس کے نتیجے میں وزیر اعظم کل پروسٹیٹ نکالنے کی سرجری کروائیں گے۔مارچ میں ان کی ہرنیا کی سرجری ہوئی تھی جبکہ گذشتہ سال جولائی میں ڈاکٹروں نے ایک طبی خدشے کے بعد نیتن یاہو کو دل کیلئے پیس میکر لگایا تھا۔


















