اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے عدلیہ کو قانون کے تشریح و بنیادی حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی ، عدلیہ انصاف کی فراہمی میں بار کی معاونت پر انحصار کرتی ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے مختلف بار ایسوسی ایشنز سے ملاقات کی۔
چیف جسٹس نے کہاوکلا برادری انصاف کی بروقت و موثر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چیلنجز کا مقابلہ کرے، نظام انصاف میں وکلا برادری کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں،وکلا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کیلئے جوڈیشل اکیڈمی تربیت فراہم کرے گی، لا کمیشن انصاف تک رسائی پروگرام کے ذریعے سہولیات کیلئے بار ایسوسی ایشنز کو 10لاکھ تقسیم کرے گا،چیف جسٹس نے کہا اقدام کا مقصد بار ایسوسی ایشنز کی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانا ہے،پائیدار ترقی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔
عدلیہ کو قانون کے تشریح و حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری دی گئی،چیف جسٹس

















