اسلام آباد(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے سفارتخانے گئے اور سفیر سے ملاقات کی،وزیراعظم نے قزاقستان کے علاقے اکٹاﺅ میں آذربائیجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔
شہبازشریف نے کہادکھ کی گھڑی میں حکومت ، پاکستانی عوام آذربائیجان کے بھائیوں و بہنوں کےساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،آذربائیجان ، پاکستان کے مابین مشترکہ مذہبی ،ثقافتی اقدار پر مبنی بھائی چارے کے مضبوط تعلقات ہیں،آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم کا تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم کی آذربائیجان کے سفارتخانے آمد،طیارے حادثے پر اظہار افسوس

















