ایف آئی اے کو بڑی کامیابی،خاتون انسانی سمگلر سمیت 2گرفتار

گوجرانوالہ:(بیورورپورٹ) ایف آئی اے کو بڑی کامیابی ، خاتون سمیت 2انسانی سمگلرز کو گرفتارکرلیا۔

ایف آئی اے گوجرانوالہ نے کارروائی کر کے عیشا فاطمہ اورعبداللہ شہزاد نامی ملزموں کوسیالکوٹ،گوجرانوالہ سے پکڑا،ملزموں نے 3متاثرین سے 74 لاکھ روپے بٹورے،ڈائریکٹر زون ایف آئی اے عبدالقادرقمر نے کہایونان حادثے میں بنائی گئی ٹیمیں پورے زون میں الرٹ ہیں، ملزموں کوسخت دلوانے کیلئے تمام ثبوت جمع ہیں، عدالتوں سے سخت سزاکی کوشش کریں گے۔