اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے افغانستان کےساتھ سکیورٹی، تجارت و دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہش مندہیں، بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر دہشت گردوں سے بچانا ہے،سفارت کاری کیلئے 2024سرگرم سال تھا،پی آئی اے پروازوں سے پابندی ہٹانے کےلئے یورپی یونین کے علاوہ دیگر ممالک کےساتھ بھی بات چیت کررہے ہیں،امریکہ کےساتھ باہمی عزت و مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔
ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا افغان حکام کےساتھ رابطے میں ہیں، بارڈر آیریا میں آپریشن کا مقصد پاکستانی شہریوں کو کالعدم ٹی ٹی پی و دیگر دہشتگردوں سے بچانا ہے،پاکستان افغانستان کی خودمختاری کی عزت کرتا ہے، ہمیشہ بات چیت اور سفارتکاری پر توجہ دی،آپریشن مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہابیلا روس، چین، آذر بائیجان، روس، سعودی عرب، ترکیہ، برطانیہ و دیگر ممالک کےساتھ اچھی انڈر سٹینڈنگ بنی، وزیر خارجہ نے بیلجیم، مصر، ایران، سعودی عرب، برطانیہ و دیگر ممالک کے دورے کیے، وزیر اعظم ، صدر نے بھی 2024 میں مختلف ممالک کے دورے کیے، انفرادی حیثیت میں دئیے گئے کسی کے بیان پر تبصرہ نہیں کرسکتے،پاکستان امریکہ کےساتھ باہمی عزت اور مفادات کی بنیاد پر مثبت تعلقات کا خواہاں ہے،امریکی حکام کےساتھ بات چیت جاری رکھیں گے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















