مسئلہ فلسطین پرپوپ کاموقف جرات مندانہ ہے،محسن نقوی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیرداخلہ محسن نقوی سے ویٹی کن سٹی کے سفیر آرچ بشپ گرمانو پینموٹ نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر داخلہ نے سفیر کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے پوپ فرانسس و مسیحی برادری کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہاپوپ فرانسس کی سماجی و معاشی انصاف اور انسانیت کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں، دنیا میں امن کےلئے کاوشوں کو سراہتے ہیں،مسئلہ فلسطین پرپوپ نے جرات مندانہ موقف اختیار کیا ،ویٹی کن سٹی اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کا شاندار موقع ہے، دوطرفہ وفود کے تبادلوں سے تعلقات میں بہتری آئے گی۔

دریں اثنا اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکرسمس کا تہوار محبت، امن اور بھائی چارے کی علامت ، پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے۔