لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کی جانب سے قائد اعظم ڈے اور کرسمس تقریبات کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کئے گئے۔ 2900 سے زائد گرجا گھروں اور حساس مقامات پر 30 ہزار پولیس افسران و اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دئیے۔ صوبائی دارالحکومت میں 600 سے زائد مسیحی عبادتگاہوں کی سکیورٹی پر 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اسی طرح قائد اعظم ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات پر ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قوم کو قائد اعظم ڈے، مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ لاہور سمیت پنجاب پولیس کے تمام مسیحی افسران و اہلکاروں کو بھی کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہے اور کرسمس عبادات، تقریبات، مسیحی برادری کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی۔ تمام سپروائزری افسران چرچز انتظامیہ کے ساتھ ہر وقت رابطے میں رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرجا گھروں کے اطراف میں ڈولفن سکواڈ، پیرو اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیوں نے موثر پٹرولنگ جاری رکھی جبکہ حساس گرجا گھروں پر پولیس کی اضافی نفری، کمانڈوز اور سنائپرز تعینات کیے گئے۔ تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو شرکا کو مکمل چیکنگ اور شناخت کے بعد ہی گرجا گھروں میں داخلے کی ہدایت کی گئی تھی جبکہ فیلڈ فسران کو انتہائی چوکس رہنے اور مشکوک افراد، سامان اور اطراف کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی تھی۔ تمام ڈی پی اوز اور سینئر سپروائزری پولیس افسران گرجا گھروں کے سکیورٹی انتظامات خود چیک کرتے رہے۔ اور داخلی وخارجی راستوں پر سکیورٹی چیکنگ کو بھی بڑھایا گیا۔ دوسری طرف ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 04 مقدمات درج کرتے ہوئے 03 قانون شکنوں کو گرفتار کیت گیا جبکہ 417 قانون شکن عناصر کو تقریبا 08 لاکھ روپے سے زائد جرمانے اور 32 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 02 جبکہ زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 326 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ اسی طرح رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاو¿ن میں مجموعی طور پر 3504 ملزمان کو گرفتار جبکہ 3954 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 8138 افراد کو وارننگ جبکہ 48188 افراد کو 11 کروڑ، 37 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ اسی طرح فصلوں کی باقیات جلانے کی 2123 اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 40970 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ صنعتی سرگرمی کی 385 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 1481 جبکہ دیگر مقامات کی 367 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے کہا گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4400 گاڑیوں کے چالان جبکہ345 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 19 لاکھ ، 76 ہزار 230 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 3 لاکھ 64 ہزار 821 گاڑیوں کو بند اور 20 ہزار 249 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائیں۔
پولیس مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے: آئی جی پنجاب


















