حویلیاں(مشرق نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک کے بارے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیصلے پر عمل کریں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو کنٹرول کر لیں گے، امن و امان کی ذمہ داری وفاق کی ہے، ہماری حکومت بھی امن وامان بہتر بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ہماری حکومت کی کار کردگی دیگر صوبوں سے اچھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف لڑ رہے ہیں، قربانیاں بھی دے رہے ہیں،افغانستان کے ساتھ ہمیں مذاکرات کرنے چاہئیں، افغانستان ہمارا پڑوسی ملک ہے پوری دنیا اسے تسلیم کر چکی ہے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان بانی پی ٹی آئی نے کیا ہے، تحریک کے حوالے سے جو فیصلہ عمران خان کریں گے اس پر عمل ہوگا۔
سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور



















