فرینکفرٹ :(منور علی شاہد)پاکستانی قونصلیٹ فرینکفرٹ میں شفاعت احمد کلیم نے قائمقام قونصل جنرل کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سرکاری فرائض کی ادائیگی شروع کردی
،ذمہ داری زاہد حسین قونصل جنرل کی معیاد پوری ہونے کے بعد سونپی گئی ،شفاعت احمد کلیم اس سے قبل قونصلیٹ میں ہیڈ آف چانسلری کی ذمہ داری نبھا رہے تھے،قونصلیٹ کی ویب سائٹ پر بھی قائمقام قونصل جنرل کی ذمہ داری لکھ دی گئی ۔
شفاعت احمد کلیم قائمقام قونصل جنرل فرینکفرٹ تعینات، ذمہ داریاں سنبھال لیں


















