پنجاب پولیس کیلئے ایک لاکھ 33 ہزار 989 آلیو گرین نئی وردیاں تیار کر لی گئیں

لاہور: (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ 33 ہزار 989 آلیو گرین نئی وردیاں تیار کر لی گئیں۔مرد اہلکاروں کیلئے ایک لاکھ 26ہزار سے زائدیونیفارم بنوائے گئے جبکہ خواتین اہلکاروں کیلئے ساڑھے7 ہزار سے زائد یونیفارم بنوائے گئے۔

مراسلے کے مطابق نئی وردیاں 36 اضلاع اور 9 یونٹس کو دی جائیں گی۔لاہور پولیس کو 31 ہزار 205 وردیاں دی جائیں گی۔ شیخوپورہ پولیس کو 3 ہزار 125 وردیاں،گوجرانوالہ کو 5740، راولپنڈی پولیس کو 8646، سرگودھا کو 3 ہزار 368، فیصل آباد پولیس کو 7ہزار 824 ملتان پولیس کو 5331، بہاولپور پولیس کو 3001 وردیاں دی جائیں گی۔ اسی طرح ڈی جی خان پولیس کو 2 ہزار 465 وردیاں ملیں گی، ٹیلی پنجاب کو 6 ہزار 149، ایم ٹی پنجاب کو 1299 وردیاں ملیں گی، سی پی او 150، پی سی سہالہ 616، پی سی ٹی لاہور 511 وردیاں دی جائیں گی۔ اے آئی جی لاجسٹک نے تمام سربراہان کوفوکل پرسنز مقرر کرنے کا مراسلہ جاری کردیا۔