اسلام آباد: (بیورورپورٹ)مشیر وزیراعظم رانا ثنا نے کہاہے پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو انکار نہیں ہوگا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہافائنل کال سے پہلے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا گیا عمران خان کی رہائی پر بات نہیں ہوئی ،پی ٹی آئی والے صدق دل سے معذرت کریں، 9 مئی کو کن کی تنصیبات اور گھر پر حملہ کیا گیا، 9 مئی واقعات کی مذمت کیوں نہیں کرتے، کیوں نہیں کہتے غلطی ہوئی۔
مشیر وزیراعظم نے کہاپی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنائی ہے لیکن بات چیت کا پیغام نہیں دیا، مدارس رجسٹریشن کا معاملہ بیٹھ کر سلجھایا جا سکتا ہے، کوئی ڈیڈ لاک والی بات نظر نہیں آ رہی۔
پی ٹی آئی نے مذاکرات کا پیغام بھیجا تو انکار نہیں ہوگا، رانا ثنا


















