ججز کیخلاف 30 شکایات خارج،جوڈیشل کونسل رولز میں ترمیم کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم جوڈیشل کونسل رولز میں ترمیم کیلئے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں کمیٹی قائم ،ججز کیخلاف 30 شکایات خارج کردی گئیں۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میںجسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ ہاشم کاکڑ نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم کا معاملہ زیر غور آیا، جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں قائم کمیٹی ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترامیم پر تجاویز پیش کرے گی،جوڈیشل کونسل نے ججز کےخلاف 35 انفرادی شکایات کا جائزہ لیا ،30 شکایات خارج ،5 پرمتعلقہ ججزو عہدیداروں سے جواب مانگ لئے ،اعلامیے میں کسی جج کےخلاف شکایت کی تفصیل یا نام کا ذکر نہیں کیا گیا۔