اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہباز شریف نے نرخ مزید کم کرنے اور مستقبل کے بجلی پیداواری منصوبوں کیلئے لائحہ پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہامستقبل میں کم لاگت بجلی منصوبوں کو ہی ترجیح دی جائے،مقامی وسائل کو ترجیح دینا ہوگی،پن بجلی منصوبے سے صارف کو ماحول دوست و سستی بجلی فراہم ہوگی،جدید ٹیکنالوجی نظام کے نفاذ پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
شہباز شریف کی زیر صدارت مستقبل کےلئے بجلی پیداواری منصوبوں، بالخصوص ترسیلی نظام پر جائزہ اجلاس ہوا ، وزرِاعظم نے بجلی شعبے کی اصلاحات کیلئے تمام تر اقدامات معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاپن بجلی منصوبے سے صارف کو ماحول دوست و سستی بجلی فراہم ہوگی،جدید ٹیکنالوجی نظام کے نفاذ پر جلد عملدرآمد یقینی بنایا جائے، بجلی کی موجودہ استعداد کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے،ملک میں شمسی توانائی کی وسیع استعداد موجود ہے
وزیراعظم نے کہازیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے فرسودہ بجلی گھروں کو فوراً بند کیا جائے اقدام سے نہ صرف ایندھن کی درآمد پر خرچ ہونے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ صارف کیلئے بجلی کی لاگت بھی کم ہوگی،بجلی شعبے کی اصلاحات میں دانستہ طور پر رکاوٹ پیدا کرنےوالے افسروں کیخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔
بجلی نرخوں میں کمی کیلئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے،وزیراعظم

















