شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل، لانس نائیک شہید

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں 2 کارروائیوں میں 7 خوارج کوجہنم واصل کردیا، لانس نائیک وطن پر قربان ہو گیا،آئی ایس پی آر) کے مطابق 10 اور 11 دسمبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا،آپریشن کے دوران فورسز نے ٹھکانوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4خوارج جہنم واصل ہوئے،دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں کی گئی جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید 3 خوارج کو ہلاک کیا گیاتاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران مٹی کے بہادر فرزند لانس نائیک امین نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا،آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کےلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ملک سے ختم کرنے کےلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔