190 ملین پاونڈز ریفرنس میں بشری کی گرفتاری کاحکم

راولپنڈی: (بیورورپورٹ)190 ملین پاونڈز ریفرنس میں عدالت نے بشریٰ کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دےدیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران ،بشریٰ کیخلاف 190 ملین پاونڈز ریفرنس پرسماعت کی، بشریٰ پھرپیش نہ ہو ئیں،عدالت نے بشریٰ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کےلئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،ملزموں کی جانب سے 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کرائے گئے،بعدازاں عدالت نے ریفرنس پرسماعت پر پیر تک ملتوی کردی۔