26ویں ترمیم پر فضل الرحمن کےساتھ ہاتھ نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وفاقی وزیر وسینیٹر فیصل واوڈا نے فضل الرحمن سے ملاقات کی،مدارس رجسٹریشن بل ،ملکی سیاسی ومجموعی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہافضل الرحمن کا بہت بڑا فین ہوں، کسی مقصد یا مفاد کیلئے نہیں آیا،میرا دماغ بالکل قبائلیوں کی طرح کا ہے، دوستی و دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں، 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمن کےساتھ ہاتھ نہیں ہوگا سب ساتھ کھڑے ہوں گے،ملک میں انتشار و تقسیم کی سیاست ختم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
قومی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا ملک میں قومی حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو جے یو آئی کا مینڈیٹ دیا گیا، فارم 47 کےساتھ جے یو آئی کے مینڈیٹ کی بات بھی ہونی چاہیے،میں اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا حامی ہوں، پاکستان کی خاطر، انتشار اور نفرت و سیاست کی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے ایم کیو ایم، ٹی ایل پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جاوں گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا بانی پی ٹی آئی کی جان بچانے کیلئے ہی سب کررہا ہوں ،میرا مسئلہ ریاست، حکومت اور سیاست نہیں بلکہ ایک ہی مقصد ہے بشریٰ ،حواریوں سے عمران خان کی جان بچاو اور ملک سے انتشار و تقسیم کو ختم کردوں،6ممالک کے دورے پر جارہا ہوں اور وہاں پر جاکر بھی عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کابتاوں گا۔

















