خیبرپختونخوا حکومت کا پرفارمنس آڈٹ کیا جائے،اے پی سی

پشاور: (بیورورپورٹ)امن وامان کی صورتحال تشویشناک، خیبرپختونخوا حکومت کا پرفارمنس آڈٹ کیا جائے، آل پارٹیز کانفرنس کااعلامیہ جاری کردیا گیا،اے پی سی اعلامیے کے مطابق صوبے کے مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی پرفارمنس کا آڈٹ کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق پاک افغان بارڈر کو ہر قسم کی تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھولا جائے، وفاقی حکومت صوبے کو گیس کی فراہمی یقینی بنائے، آل پارٹیز کانفرنس میں این ایف سی ایوارڈ فوری جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے،این ایف سی ایوارڈ تقریباً غیر موثر ہو چکا،فوری طور پر گیارہواں این ایف سی ایوارڈ جاری کیا جائے،این ایف سی میں سابق فاٹا کیلئے مختص 3 فیصد رقم 5 سالوں میں ریلیز نہیں کی گئی، ضم شدہ اضلاع کیلئے مختص 3 فیصد واجب الادا رقم جاری کی جائے، سرتاج عزیز کمیٹی کی سفارشات پر من و عن عمل کیا جائے، این ایف سی ایوارڈ فارمولا میں جنگلات اور ماحولیات کو شامل کیا جائے۔

اے پی سی اعلامیے میں کہا گیا مائنز اینڈ منرلز صوبوں کے عوام کی ملکیت اور نسلوں کی امانت ہے، مائنز اور منرلز کی لیز کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں،آبی وسائل میں صوبے کا حصہ 1991 ڈبلیو اے اے کے مطابق دیا جائے، اضلاع میں آپریشنز کے باعث بے گھر افراد کو وعدوں کے مطابق واپس بھیجا جائے، خیبر پختونخوا حکومت کی کارگردگی کا آڈٹ کیا جائے۔