کراچی:(بیورورپورٹ)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بنچ نے پولیس کوسابق صدر عارف علوی کو گرفتارکرنے سے روک دیا اورصوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے12 دسمبر تک جواب طلب کرلیا۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا عوام کےساتھ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی دشمنی ہے،انصاف کےلئے آئے تھے انصاف مل گیا جس انداز سے حکومت مقدمات بنا رہی ہے کچھ پتہ نہیں چلے گا، پہلے ہی 3 شہروں میں درج مقدمات میں پھنسا ہوا ہوں، دشمنی مول لی ہے، عوام کےساتھ سب کی دشمنی ہے، عوام کےساتھ اسٹیبلشمنٹ کی دشمنی ہے۔
عارف علوی نے کہا جتنی قربانیاں پاکستان میں پی ٹی آئی نے دیں اتنی کسی نے نہیں دیں، لوگ شہید ہوگئے گنتی تک کرنے نہیں دی گئی۔
عدالت نے عارف علوی کو گرفتارکرنے سے روک دیا


















