پنجاب ، خیبر پختونخوا کے متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے

لاہور:(خبر نگار)پنجاب ، خیبر پختونخوا کے متعدد شہر زلزلے سے لرز اٹھے، جھٹکے لاہور، گجرات ،جہلم ،ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، کھاریاں، وزیر آباد، دینہ، سرائے عالمگیر، کالا باغ ، ملاکنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ،عمارتوں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 4.8ریکارڈ کی گئی ،مرکز کھاریاں کے قریب اور گہرائی 15کلومیٹر تھی تاہم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)پنجاب کو صوبے کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر شدت 5.1ریکارڈ کی گئی۔