بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک انتقال کر گئے،سپرد خاک

لاہور،اسلام آباد:(خبر نگار،بیورورپورٹ) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کرگئے۔

یسطور الحق ملک نے 1954 میں کمیشن حاصل کیا، 1965 ، 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں حصہ لیا، 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے،نماز جنازہ کی ادائیگی کے سپرد خاک کردیا گیا

دوسری جانب صدرآصف زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ایڈمرل یسطور الحق کی ملکی دفاع و سلامتی کےلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔