لاہور:(کورٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔
شہری اکمل خان باری نے ایڈووکیٹ خرم لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر درخواست میںوزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس، سی سی پی او لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا مقامی پولیس مسلسل ہراساں کر رہی ہے ،عدالتی وقار کو عام لوگوں میں بلند رکھنے کےلئے حکم عدولی پر قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے اور عدالتی حکم کو نظر انداز کرنے پر آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی کی جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
















