لاہور، میانوالی، کندیاں: (نمائندگان+ کرائم رپورٹر) تھانہ چاپری میانوالی پر حملہ پسپا، 4 دہشت گرد جہنم واصل، 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق خیبر پختوا سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسیٰ خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر 20 سے زائد خوارجی دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کےساتھ اچانک حملہ کیا، پولیس، خوارجی دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گردوں نے تھانے کی عمارت پر راکٹ لانچرز برسائے، ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے،2 اہلکار معمولی زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 خوارجی دہشت گرد مارے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر میانوالی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا پنجاب پولیس ہمہ وقت الرٹ ہے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر دم لیں گے، پنجاب پولیس امن دشمن عناصر کا اسی طرح جواں مردی سے مقابلہ کرتی رہے گی۔
تھانہ چاپری میانوالی پر حملہ پسپا، 4 دہشت گرد جہنم واصل



















