اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سیلاب سے تباہی،پاکستان نے ملائیشیا کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کردیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے سیلاب ،طوفانی بارشوں سے ہونےوالی جانی و مالی نقصان پر گہری ہمدردی اور ملائیشیا کے عوام کےساتھ پاکستان کی جانب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
نائب وزیراعظم کی جانب سے مشکل وقت میں انسانی امداد فراہم کرنے کےلئے آمادگی کا اظہار بھی کیا گیا،دونوں ممالک نے انسانی امداد پر بات چیت جاری رکھنے کےلئے ڈیزاسٹر ریلیف حکام کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا۔
سیلاب سے تباہی،پاکستان کا ملائیشیا کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی

















