مخدوم سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بہاولپور،لاہور،اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم سید علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمدپور شرقیہ کے علاقے نبی پور احمد پور روڈ پر مخدوم سید علی حسن گیلانی کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے منی ٹرک سے جا ٹکرائی،نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپرد خاک کردیا گیا۔

دوسری جانب صدرآصف زرداری،وزیراعظم شہبازشریف نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا مرحوم کی ملک اور جمہوریت کیلئے خدمات کو سراہا۔