لکی مروت میں فائرنگ، سب انسپکٹر سمیت 3جاں بحق

لکی مروت:(بیورورپورٹ)لکی مروت میں فائرنگ سے پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ علاقہ پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا ،نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں چلادیں،فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر پنجاب پولیس عبدالقدیر سمیت 3افراد جاں بحق ہو گئے،جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہےں ،شہید ہونے والا پولیس اہلکار چھٹی پر گھر آیا تھا،ملزم فرار ہو گئے ،پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی۔