بنوں،لورالائی ،ٹریفک حادثات میں10افراد جاں بحق

بنوں،لورالائی :(بیورورپورٹ)ٹریفک حادثات میںطلبا سمیت 10افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہوگئے،میرانشاہ روڈ پر فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے5 طلبا موقع پر ہی چل بسے،9شدیدزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر بلوچستان کے ضلع لورالائی میں تیز رفتار ٹرالر ،کار میں خوفناک تصادم سے 5افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔