کرم میں جھڑپیں، مزید 5 جاں بحق، 8 روز میں111 اموات
ڈی آئی خان، پشاور (بیورو رپورٹ) کرم میں8روز سے چھڑپیں جاری،مزید5افراد جاں بحق،9زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد111ہو گئی،پولیس کے مطابق تازہ جھڑپوں میں مزید 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو ئے، لوئر کرم میں جھڑپوں سے اب تک 150 افراد زخمی ہو چکے ہیں، بگن پر لشکر کشی کے بعد لڑائی پورے کرم میں جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی ، بگن علیزئی، ٹالوکنج، جیلامئے، کونج علیزئی مقبل، خار کلے بلیش خیل کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے،ذرائع کے مطابق مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات کے دوران مجموعی طور 111 افراد جاں بحق ،150 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،مزید برآں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کرم کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کرم میں مخالف گروہوں کے درمیان 10 دنوں کےلئے سیز فائر ہوگیا، فریقین کے درمیان جنگ بندی خوش آئند اقدام ہے، علاقے میں پائیدارامن اور تنازعات کے حل کےلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔



















