پنجاب کی ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آﺅٹ سورسنگ پلان کی منظوری، زیرو ویسٹ انقلاب برپا کرینگے: مریم نواز

لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پنجاب کی ہر تحصیل میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز آﺅٹ سورسنگ پلان کی منظوری دےدی، عوام کی سہولت کےلئے ستھرا پنجاب ایپ بھی لانچ کی جائے گی،وزیر اعلیٰ مریم نواز3دسمبر کو پنجاب میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی، وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ”زیر ویسٹ مشن“ ستھرا پنجاب پیش رفت کا جائزہ لیاگیا، اجلاس میں بتایا گیا پنجاب کی 103تحصیلوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آﺅٹ سورسنگ مکمل ہوچکی ہے جبکہ مزید32تحصیلوں میں آﺅٹ سورسنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، مانیٹرنگ کے صفائی پر مامور گاڑیوں پر ٹریکر نصب ہونگے ، صوبائی، ضلعی اور تحصیل کی سطح پر مانیٹرنگ کا سسٹم قائم کیا جائے گا، ہرتحصیل میں اے سی کی سربراہی میں 6رکنی مانیٹرنگ کمیٹی قائم ہوگی، پنجاب بھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسز کی آ¶ٹ سورسنگ سے مجموعی طور پرایک لاکھ سے زائد افراد کو روزگار ملے گا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آ¶ٹ سورسنگ سے 87ہزار اضافی ملازمتیں پیدا ہونگی، 21ہزار سے زائدصفائی مشینری ،83 ہزار سے زائد صفائی آلات فراہم کیے جائیں گے، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ آ¶ٹ سورسنگ سے لاہور کی 15ؒٓلاکھ گھروں میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن کی جائے گی، بریفنگ میں مزید بتایا گیا لاہور کی 500 مارکیٹوں اور400گا¶ں میں صفائی یقینی بنائی جائےگی،لاہور میں صفائی ستھرائی کےلئے 540ورکرز ہائر کیے جائیں گے، لاہور کی ہر یونین کونسل میں خصوصی بیٹ ، 10لوڈ رکشے دیئے جائیں گے، مریم نوازنے کہاہر گلی محلہ میں صفائی کی کوالٹی یکساں اور بہتر ہونی چاہیے، پنجاب میں زیرو ویسٹ انقلاب برپا کرینگے، صفائی کی سخت مانیٹرنگ کی جائے اور غفلت پر سخت ایکشن ہونا چاہیے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنے ایک پیغام میں کہا سٹاک مارکیٹ کا لاکھ پوائنٹ عبور کرنا عالمی سطح پر پاکستان کی معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا واضح ثبوت ہے،پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بیسٹ پرفارمنگ ایکوئٹی مارکیٹ کادرجہ حاصل کر چکی ہے، الحمدللہ ، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج نئی تاریخ رقم ہوئی، سٹاک مارکیٹ کی بلندی و تیزی سمیت ہر تاریخی کام، ہر ریکارڈ مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور انکی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں،مریم نواز نے کہا ن لیگ کی قیادت میں ملک نے نہ صرف استحکام حاصل کیا بلکہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کا ریکارڈ سرمایہ کاروں کے غیرمتزلزل اعتماد، اور حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد دلیل ہے کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسیز بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ثابت ہو رہا ہے، ن لیگ نے سٹاک مارکیٹ میں سیاسی نعرے نہیں لگوائے بلکہ اعلیٰ پالیسیوں سے ایک لاکھ پوائنٹس عبور کرایا۔