لاہور بھتہ خوروں سمیت سنگین جرائم میں ملوث گینگسٹرز کی محفوظ پناہ گاہ

لاہور (مرزا ندیم بیگ) شہر لاہور بھتہ خوری، موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث گینگسٹرز کی محفوظ پناہ گاہ نکلا۔ پولیس اپنی ہی رپورٹ نے کرائم فری سٹی بنانے کے دعووں کا پول کھول دیا۔ ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں انکشافات کیے گئے کہ پنجاب بھر میں سب سے زیادہ گینگسٹرز شہر لاہور میں موجود ہیں،رپورٹ کے مطابق لاہور میں موجود 123گینگز کے 329ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں،ڈکیتی کے 9 ، اغوا برائے تاوان کے 2گینگز ، بھتہ خوری کے 6،موٹرسائیکل چھیننے کے 30 گینگز سرگرم ہیں جبکہ 60 سے زائد گینگز دیگر مختلف جرائم میں ملوث ہیں رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں تاحال 241 گینگز آپریٹ ہو رہے ہیں اور لاہور سمیت پنجاب پولیس صرف 83 گینگز کیخلاف کارروائی کر سکی ہے جس کے باعث پنجاب بھر میں جرائم کی شرخ میں اضافہ ہو رہا ہے ،پولیس کے مطابق لاہور شہر کی سب سے زیادہ آبادہے اس کے علاوہ یہاں دوسرے شہروں سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کی آمدورفت جاری رہتی ہے روزانہ کی بنیاد پر گینگز اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جاتا ہے اور اب تک ریکارڈ ریکوری بھی کی گئی پولیس اپنی ذمہ داری کو بخوبی سرانجام دے رہی ہے موجودہ صورتحال میں تو ایس ایچ او بھی وہی تعینات رہتا ہے جس کی کارکردگی بہتر ہو لوگوں کو انصاف ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی جار ہی کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد بھی یہی ہے۔