چیمپئنز ٹرافی کامستقبل کیا؟ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 29 نومبر کو طلب

لاہور،دبئی:(سپورٹس رپورٹر،ایم این پی)چیمپئنز ٹرافی کامستقبل کیا؟ آئی سی سی بورڈ میٹنگ 29 نومبر کو طلب کرلی گئی۔

ذرائع کے مطابق بورڈ میٹنگ ورچوئل ہوگی، تمام ممبران شریک ہوں گے،چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کےلئے تمام عوامل کو مدنظر رکھ کر فیصلے کیے جائیں گے،تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ،آئی سی سی ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے شیڈولنگ ،مستقبل پر غور کیا جائے گا،ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی یا مختلف آپشن پر غور کیا جائےگا۔

ادھر پی سی بی ذرائع نے کہا میزبانی میں کسی دوسرے ملک کو شریک نہ ہی اضافی رقم لینے کی پیشکش قبول کریں گے، مکمل ایونٹ اپنے ملک میں ہی کرنا چاہتے ہیں۔